بلوچستان، غیرت کے نام پر دوہرا قتل، نامزد ملزم بشیر احمد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ

منگل 22 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیگاری میں غیرت کے نام پر  مرد اور خاتون قتل کیس میں پولیس نے واقعے میں نامزد گرفتار ملزم بشیراحمد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ 12 سیف اللہ ترین نے پولیس کی استدعا پر ریمانڈ دیا۔ نامزد ملزم  بشیراحمد کو فائرنگ کے دوران ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ بشیراحمد کو دوروزہ ریمانڈ پر سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں مرد اور خاتون کے قتل کا فیصلہ سنانے والے بلوچ سردار شیزباز خان ساتکزئی کون ہیں؟

قبل ازیں کوئٹہ کے علاقے سنجیدی ڈگاری میں غیرت کے نام پر قتل کیے گئے مرد و عورت کے لرزہ خیز واقعے کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔  پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق 38 سالہ مرد کو 9 اور 35 سالہ خاتون کو 7 گولیاں ماری گئیں۔ واقعہ 4 جون 2025 کو پیش آیا۔ خاتون حاملہ نہیں تھی اور لاش خراب حالت میں ملی۔

 یاد رہے کہ  مقامی جرگے کے فیصلے کے مطابق بانو نامی خاتون اور احسان اللہ کو قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ فیصلہ ساتکزئی قبیلے کے سردار نے دیا جبکہ واردات میں 3 گاڑیوں پر مشتمل گروہ ملوث تھا۔ قتل کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیے بلوچستان: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا قتل، ایف آئی آر میں کیا لکھا گیا؟

واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان کے علاقے سنجیدی ڈیگاری میں غیرت کے نام پر ایک خاتون اور ایک مرد کے قتل کی واردات سے متعلق ایف آئی آر  تھانہ ہنہ اورڑک، کوئٹہ میں ایس ایچ او نوید اختر کی مدعت میں درج کی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ہجوم اکٹھے ہوکر ایک عورت اور ایک مرد کو فائرنگ کرکے قتل کر رہا تھا۔ یہ وقوعہ عیدالاضحیٰ سے 3 روز قبل سنجیدی ڈیگاری کے ایریا میں رونما ہوا تھا۔ جس میں بانو بی بی زوجہ نور محمد قوم ساتکزئی اور احسان اللہ کو شاہ وزیر، جلال،فکری منیر، بختیار، ملک امیر جان، عجب خان، جان محمد، بشیر احمد اور دیگر  بانو بی بی اور احسان اللہ کو گاڑیوں میں ڈال کر سردار شیر باز خان کے پاس فیصلے کے لیے لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر دہرے قتل کا مقدمہ: ہلاک شدگان کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، وزیراعلیٰ بلوچستان کا انکشاف

سردار شیر باز خان نے فیصلے میں کہا کہ بانو بی بی اور احسان اللہ کاروکاری کے مرتکب ہوئے ہیں، لہذا ان کو قتل کیا جائے۔ اسی فیصلے کی بنا پر، ملزمان نے بانو بی بی اور احسان اللہ کو سنجیدی میدان میں آتشیں اسلحے سے فائرنگ کرکے قتل کیا اور وقوعہ کی ویڈیو بناتے رہے۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ کے دوران ویڈیو بنائی گئی اور سوشل میڈیو کے ذریعے اپ لوڈ کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلا گیا۔  پولیس نے ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ زیر دفعہ 302ت پ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی