فواد چوہدری کو چور اور دہشتگرد کی طرح اٹھایا گیا: حماد اظہر

بدھ 25 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہےکہ فواد چوہدری کو چور اور دہشتگرد کی طرح اٹھایا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ فواد چوہدری کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا، ان کو ایسے اٹھایا گیا جیسے چور اور دہشتگرد کو اٹھایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرخ حبیب نے فواد چوہدری کو لےجانے والی گاڑی کوروکنا چاہا لیکن روکنےکی کوشش پر دیگر دو گاڑیوں نےفرخ حبیب کی گاڑی کا تعاقب کیا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری سے متعلق اب تک نہیں بتایا گیاکہ کہاں رکھاگیاہے، فواد ہمیشہ قانون اور آئین کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنےکی منصوبہ بندی کی جارہی تھی، عمران خان کے گھر کے باہر ہمارے کارکن 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp