سیلابی ریلے کی نذر ہونے والے ریٹائرڈ کرنل کی لاش مل گئی، بیٹی تاحال لاپتا

جمعرات 24 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارسمیت سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کی لاشں مل گئی ہے، تاہم ان کی بیٹی کی تلاش جاری۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں حالیہ شدید بارشوں کے دوران کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے تو ان کی گاڑی اچانک بند ہو گئی۔ اسی دوران پانی کا تیز ریلا آیا جو دونوں باپ بیٹی کو گاڑی سمیت بہا لے گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار نالے میں بہہ گئی، باپ بیٹی کی تلاش جاری

دونوں کی تلاش گزشتہ 2 روز سے جاری تھی۔ ابتدائی طور پر ریسکیو ٹیموں نے نجی سوسائٹی کے برساتی نالے میں سرچ آپریشن کیا، جس کے بعد دریائے سواں کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی تلاش کا عمل بڑھا دیا گیا تھا۔

گزشتہ روز ریسکیو اہلکاروں کو گاڑی کا بمپراورسائیڈ مررتو مل گئے تھے، مگر گاڑی اوراس میں موجود باپ بیٹی کا کچھ سراغ نہیں مل سکا تھا، تاہم بارش کے تھمنے اور پانی کی سطح میں کمی کے بعد سرچ آپریشن میں پیش رفت ممکن ہوسکی۔

مزید پڑھیں:پانی میں بہہ جانے والے کرنل اور بیٹی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیسے کیا جا رہا ہے؟

ریسکیو حکام کے مطابق دریائے سواں کے پل کے قریب سے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ان کی بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

پاکستان نے جی ایس پی پلس وعدوں پر عملدرآمد اور سماجی تحفظ میں تاریخی پیشرفت کی، یورپی یونین

 نیٹ فلکس کے شیئرز میں 9 فیصد سے زیادہ کمی، سرمایہ کاروں کو تشویش لاحق

دہشتگردی اور لاقانونیت کا راستہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انتخابی قافلے پر حملے کے بعد تنویر الیاس کا بیان

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون