’نہ کھیلیں گے نہ ایونٹ ہونے دیں گے‘، ایشیا کپ ختم کرانے کے لیے بھارتی میڈیا کی چیخ و پکار

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ کی باضابطہ تاریخوں کے اعلان کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقے شدید ردعمل کا شکار ہیں، جہاں مودی حکومت پر ایونٹ کے بائیکاٹ کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ سابق کرکٹرز، مبصرین اور ارکانِ پارلیمان اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا ایشیا کپ شیڈول پر برہم، پاکستان کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹورنامنٹ کی تفصیلات طے ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی حکمتِ عملی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کئی بھارتی ٹی وی چینلز اور اخبارات نے یہ مؤقف اپنایا ہے کہ پاکستان کو واک اوور دینا مودی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہوگا، کیونکہ اس صورت میں فتح پاکستان کے حصے میں جائے گی۔

بھارتی میڈیا کا عمومی بیانیہ یہ ہے کہ چونکہ ایشیا کپ بھارت کی میزبانی میں ہو رہا ہے، اس لیے پاکستان کے ساتھ مقابلے میں شرکت ناقابلِ قبول ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اگر بھارت اس ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بنتا تو ایونٹ ممکن ہی نہیں، اور بھارت کی شمولیت کو پاکستان کے ساتھ کسی طور جوڑنا قابلِ اعتراض ہے۔

دوسری جانب بھارتی پارلیمان میں بھی اس حوالے سے شور اٹھ رہا ہے۔ اپوزیشن ارکان حکومت سے سوال کررہے ہیں کہ جب پاکستان سے تجارت، سفارتی تعلقات اور دیگر معاملات معطل ہیں، تو کرکٹ میں نرمی کیوں برتی جا رہی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی سیاستدان پیچ و تاب کیوں کھا رہے ہیں؟

یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں برس 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا، اور یہ ٹورنامنٹ بھارت کی میزبانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کم از کم 2 میچز طے ہیں، جب کہ دونوں ٹیموں کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں تیسرا ٹاکرا بھی ممکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!