بھارتی میڈیا ایشیا کپ شیڈول پر برہم، پاکستان کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا

اتوار 27 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایونٹ یا میچ سے دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت جو ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، پاکستان کے خلاف شیڈول کے مطابق میدان میں اترے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی سیاستدان پیچ و تاب کیوں کھا رہے ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ڈھاکا میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں بھارتی بورڈ نے گرین سگنل دے دیا تھا، جس کے بعد اب ایشیا کپ یا پاک بھارت میچ سے الگ ہونے کا کوئی جواز نہیں رہا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے معاملے پر آفیشل سطح پر مشاورت کے بعد فیصلے کیے، اور اجلاس یا شیڈول کے اعلان کے بعد کسی ممکنہ بائیکاٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

تاہم شیڈول کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا نے اپنے کرکٹ بورڈ اور حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ورلڈ چیمپیئنز لیگ کی طرز پر ایشیا کپ میں بھی پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چل رہی ہے۔ اس مطالبے میں بعض سابق بھارتی کرکٹرز بھی شامل ہیں، جنہوں نے پاکستان سے مقابلے کے فیصلے پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ آمنے سامنے آ سکتے ہیں۔ ایونٹ 9 ستمبر سے شروع ہوگا، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم