نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضہ: زمین کی نیلامی کا فیصلہ، اشتہار جاری

بدھ 30 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں شاہراہِ فیصل پر واقع منہدم نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے پلاٹ کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے آفیشل اسائنی نے نیلامی کا اشتہار شائع کردیا ہے، جس میں پلاٹ خریدنے کے خواہشمند افراد سے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ نسلہ ٹاور کو نومبر 2021 میں سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کیا گیا تھا، اور عدالت عظمیٰ نے زمین فروخت کرکے متاثرہ الاٹیوں کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیلامی کے لیے پیش کیا گیا پلاٹ 780 گز پر مشتمل ہے، جس کی ریزرو پرائس 81 کروڑ 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے متاثرین کو رقم ادا کی جائے، سپریم کورٹ

بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 ستمبر 2025 ہے، اور ہر خریدار کو اپنی پیشکش کے ساتھ ریزرو پرائس کی 25 فیصد رقم کا پے آرڈر جمع کرانا ہوگا۔ پلاٹ اسی روز سب سے زیادہ بولی دینے والے کو فروخت کیا جائے گا۔ پلاٹ کا کمرشل اسٹیٹس ہے اور اس پر بیسمنٹ سمیت گراؤنڈ پلس 9 منزلہ عمارت کی تعمیر کی اجازت ہوگی۔

قبل ازیں، پولیس اور اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ بورڈ آف ریونیو سندھ کے رجسٹریشن ونگ نے جعلی طریقے سے نسلہ ٹاور کو بغیر تکمیل سرٹیفکیٹ کے سب لیز جاری کی، اور مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے رشوت لے کر یہ عمل مکمل کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے