اپنے شوہر کو مٹھی میں کیسے رکھیں؟ ندا یاسر نے کچھ خاص طریقے بتادیے

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں شادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنانے کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی، جس میں انہوں نے شوہروں کو قابو میں رکھنے کا طریقہ بھی بتایا۔

ندا یاسر نے ونیزہ احمد، فیضان شیخ اور ایک ماہر نفسیات کو مدعو کیا، جہاں ازدواجی زندگی کے مسائل، نفسیاتی پہلوؤں اور تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال  کیا گیا۔ گفتگو کے دوران ندا نے اس نکتے پر روشنی ڈالی کہ بعض خواتین کس طرح اپنے شوہروں کو بہت اچھے طریقے سے سنبھالتی ہیں، یہاں تک کہ لوگ کہتے ہیں کہ اس کا شوہر تو اس کے کنٹرول میں ہے۔

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ایسی خواتین دراصل اپنے شوہر کی نفسیات کو اچھی طرح سمجھ چکی ہوتی ہیں، اسی لیے ان کے شوہر ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے، اور کہتے ہیں کہ میری بیوی کھانا بہت اچھا بناتی ہے اور بچوں کو اچھے سے سنبھالتی ہے۔

ندا یاسر نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں ایسے لوگ دیکھے ہیں جن کے شوہر بیوی کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے حالانکہ وہ بہت برا اور بد ذائقہ کھانا بناتی تھیں۔ اس تعریف کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنے شوہر کی نفسیات کو جان چکی تھیں۔

ندا یاسر نے خواتین کو مشورہ دیا کہ اگر کسی کو اپنے شوہر کو قابو میں رکھنا ہے تو سب سے پہلے اس کے ذہن اور رویے کو سمجھنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘آپ بہت بہت پیارے ہیں’، لڑکی کا کمنٹ سن کر شاہد آفریدی شرما گئے

اسلام آباد میں سہ ملکی کرکٹ سیریز، شہر کے کن شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پڑسکتا ہے؟

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ