بلال بن ثاقب اور بو ہائنس کی ملاقات، پاک امریکا ڈیجیٹل شراکت داری کی نئی راہ ہموار

جمعہ 1 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واشنگٹن میں پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین، بلال بن ثاقب اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق کونسل آف ایڈوائزرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بو ہائنس کی اہم ملاقات ہوئی، جسے دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل شراکت داری کا نیا باب قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’دنیا کو ٹیسلا اور ٹرمپ ایک ہی گروپ چیٹ میں چاہییں‘،بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات

ملاقات میں عالمی سطح پر کرپٹو پالیسیوں میں ہم آہنگی، اور پاکستان کو ویب 3 ٹیکنالوجی کا علاقائی مرکز بنانے جیسے اہم نکات پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر بلال بن ثاقب نے پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے جاری کوششوں اور بلاک چین کے انضمام پر روشنی ڈالی۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب امریکا نے اپنے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے فریم ورک کا اعلان کیا، جسے عالمی سطح پر ضابطہ سازی کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور امریکا کی اس صف بندی کو نہ صرف تجارتی بلکہ کرپٹو قانون سازی میں بھی ایک نئے دور کا آغاز سمجھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب، بلال بن ثاقب نے بِٹ کوائن ریزرو کا اعلان کردیا

بلال بن ثاقب نے دورے کے دوران سینیٹر سنتھیا لومیس، ٹم شیہی، رِک سکاٹ، نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز سمیت دیگر اہم قانون سازوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

بلال بن ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) کے سربراہ بھی ہیں، جو ملک میں ورچوئل اثاثوں کے ریگولیٹری ڈھانچے کی تشکیل اور قومی کرپٹو حکمت عملی کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری لنکا کے لیے انسانی امداد پر بھارت کی سفارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کو 200 ٹن سامان بحری جہاز سے بھیجنا پڑگیا

کم عمر بچے کی گاڑی چلاتے پرانی ویڈیو وائرل، ’کیا یہ وہی ابوذر ہے جس کی گاڑی سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہوئیں؟‘

محمد ظفر الحق حجازی 4 سال کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر بم دھماکے میں 3 اہلکار شہید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مذمت

کویت میں آئندہ برس جنوری میں 6 عام تعطیلات کا اعلان

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟