صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے کی ترقی اور امن و امان پر گفتگو

جمعہ 1 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو صوبے میں قیام امن اور استحکام کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتی ہے اور ان شعبوں میں کئی منصوبے مؤثر انداز میں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سیکیورٹی خدشات، بلوچستان بھر میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، رفتار اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی خدمت کو اپنی پالیسی کا مرکز بنا چکی ہے اور ہر منصوبہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا جا رہا ہے۔

صدر مملکت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت اور صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، قومی ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں امن، خوشحالی اور ترقی کے عمل کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ طے پاگیا، معاہدے سے سپلائی چین مستحکم ہوگا، نریندر مودی

بی این پی کا انتخابی منشور جاری، ’فیملی کارڈ‘ سمیت 9 بڑے وعدے

ڈونلڈ ٹرمپ نے بارک اوباما سے متعلق شیئر کی گئی اپنی توہین آمیز ویڈیو کی خود ہی مذمت کردی

جماعتِ اسلامی کے امیر کی بی این پی چیئرمین کو براہِ راست عوامی مباحثے کی دعوت

ٹرمپ کا اوباما خاندان کے خلاف نسل پرستانہ پوسٹ پر معافی سے انکار

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!