پاکستان کا عالمی برادری سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم کرانے کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرقِ وسطیٰ خصوصاً مسئلہ فلسطین پربریفنگ کے دوران، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی غزہ میں جاری غیرقانونی اور ظالمانہ جنگ کو فوری طور پر ختم کروانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے غزہ میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور نسل کشی کے خلاف شدید احتجاج کیا، انہوں نے کہا کہ کسی بھی جواز کے تحت پوری آبادی کا اندھا دھند قتل یا انہیں فاقہ کشی پر مجبورکرنا ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان فلسطین میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

عاصم افتخارنے ایک اسرائیلی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خود اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے غزہ میں پیدا ہونے والی صورتحال کو 21ویں صدی کا بدترین قحط قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں لوگ اس لیے بھوک سے مر رہے ہیں کہ انہیں دانستہ طور پر خوراک تک رسائی سے محروم رکھا جا رہا ہے، نہ کہ اس لیے کہ خوراک موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت اسرائیل ہے اور نہ پاکستان فلسطین، ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے فوری، غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی، اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا، یرغمالیوں کی رہائی اورغزہ میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا مطالبہ کیا۔

عاصم افتخاراحمد نے مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور 2 ریاستی فارمولے پر عملدرآمد کی غرض سے منعقدہ حالیہ اعلیٰ سطحی کانفرنس کو ایک بروقت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد بین الاقوامی سطح پر مربوط اورعملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن واستحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:حکومت پاکستان کا فلسطینی عوام کے لیے فوری امدادی پیکج کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پائیدارامن کے لیےایک بااعتماد سیاسی راستہ ضروری ہے، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک خودمختار، قابلِ بقا اورمتصل فلسطینی ریاست کے قیام کی طرف لے جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟