ڈیجیٹل معیشت کی جانب اہم قدم، کاروباری لائسنس کے لیے کیو آر کوڈ لازم

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے تمام کاروباری مراکزکو31 اگست 2025 تک راست کیو آرکوڈ حاصل کرنے اور نمایاں طور پر آویزاں کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ نقدی کے بغیرمعیشت کے نفاذ کو کامیابی سے ممکن بنایا جا سکے۔

وزیراعظم آفس نے وفاقی سیکریٹریز، صوبائی چیف سیکریٹریز اورریگولیٹری اداروں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ حدود میں موجود تمام تجارتی مراکز خصوصاً ریٹیل آؤٹ لیٹس کو رواں ماہ کے اختتام تک کیو آر کوڈ حاصل کرکے صارفین کو فراہم کرنے کا پابند بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں سی ڈی اے کے شعبوں میں کیش لیس نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ وزیراعظم آفس نے اس اقدام کی نگرانی اورمختلف وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈاکٹر شازیہ غنی کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے، جواسپیشل پروجیکٹس اینڈ انیشی ایٹوزٹیم کی سربراہ ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وزیراعظم آفس نے زور دیا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کے لائسنس کے اجرا یا تجدید کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت جیسا کہ کیو کوڈ یا پوائنٹ آف سیل مشین کو ایک لازمی شرط بنایا جائے، اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی کاروباری ادارہ لائسنس یا تجدید کے بغیر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے بغیر کام نہ کر سکے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں سی ڈی اے کے شعبوں میں کیش لیس نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم آفس نے مزید ہدایت کی ہے کہ ایسے کاروباری اداروں کیخلاف ایک مؤثر تعمیل کا نظام وضع کیا جائے جو ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے سے انکار کریں۔ اس نظام میں ممکنہ طور پر جرمانے یا دیگر تادیبی کارروائیاں شامل ہوں گی تاکہ ڈیجیٹل نظام کے نفاذ میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

اسی طرح، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور اس کے زیرِ نگرانی اداروں جیسے کہ بینک، موبائل بینکنگ سروسز اور الیکٹرونک منی انسٹی ٹیوشنز کے ساتھ قریبی تعاون کو فروغ دینے کی بھی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نیٹ ورک کو مؤثر اور تیزی سے پھیلایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: ’کیش لیس اکانومی‘ کی جانب پیشرفت، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے 3 اہم کمیٹیوں کی تشکیل

تمام وزارتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک اور مقررہ فوکل پرسن سے رابطے میں رہیں تاکہ بروقت عمل درآمد اور کسی بھی عملی مسئلے کا فوری حل یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان