’کنگ سلمان ریلیف سینٹر‘ کی جانب سے افغانستان میں خوراک کی فراہمی

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنگ سلمان ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کی جانب سے افغانستان کے لیے خوراک کی فراہمی کا نیا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں راشن پیکجز کی تقسیم کے تیسرے مرحلے کا آغاز

ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے ایران سے واپس آنے والے افغان مہاجرین کے لیے خاص طور پر 5 ہزار خوراک کے پیکٹ مختص کیے ہیں۔

یہ منصوبہ سعودی عرب کی جانب سے جاری امدادی اور انسانی خدمت کے اقدامات کا حصہ ہے، جو ’کے ایس ریلیف‘ کے ذریعے دنیا بھر میں متاثرہ ممالک اور عوام کی خوراک کی سلامتی اور امداد کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

یہ اقدام مملکت کے عالمی انسانی اور امدادی خدمات میں پیش پیش کردار کو مزید مستحکم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے 250 افغان خاندانوں کو شیلٹر کٹس کی فراہمی

کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر سعودی عرب کی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرتی ہے۔ یہ ادارہ قدرتی آفات، جنگوں اور دیگر ہنگامی حالات میں متاثرہ افراد کو خوراک، پناہ، طبی امداد اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp