اگست 2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت، دی سمپسنز نے اپنی پیشگوئی میں کیا کہا؟

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ’دی سمپسنز‘ نے 2025 میں ایک امریکی صدر کی موت کی پیش گوئی کی تھی۔

انسٹاگرام پر ایک پیج نے یہ ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں ایک سمپسنز کا کردار دکھایا گیا جو موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بہت ملتا جلتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ’دی سمپسنز‘ نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکی صدر اگست 2025 میں شدید سینے کی بیماری کے باعث انتقال کر جائیں گے۔

ویڈیو کے پس منظر میں ایک آواز کہتی ہے کہ ’دی سمپسنز‘ نے تقریباً 15 سال پہلے جاری ایک پرانی قسط میں ’صدارتی موت‘ کی پیش گوئی کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by PicLodienStories (@piclodienstories)

ویڈیو میں کہا گیا ہے، ’ایک متنازعہ صدر جس کی جلد نارنجی رنگت کی ہے، سنہری بال ہیں، اور جذباتی مزاج کا مالک ہے، وہ وائٹ ہاؤس کے اندر اکیلا چلتا ہوا دکھایا گیا ہے‘۔

ویڈیو میں یہ کردار سینے پر ہاتھ رکھ کر درد میں مبتلا ہوتا ہے اور براہ راست نشریات کے دوران گر جاتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے اور طبی عملہ طلب کیا جاتا ہے، جن میں سے ایک نے کہا ’یہ صرف ذہنی دباؤ نہیں تھا، یہ ایک اشارہ تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید الیکشن لڑنے سے انکار، اپنا جانشین بھی بتا دیا

متنازعہ ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حال ہی میں دل کی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس قسط کی ’درست پیش گوئی‘ کی وجہ سے اسے نشر نہیں کیا گیا اور یہ اب اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے غائب ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ کسی نے سمپسنز کی پیش گوئی پر سوال اٹھائے تو کوئی سوال پوچھتا نظر آیا کیا یہ سچ ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ کتنے لوگ ہمارے صدر کی موت کی خواہش کر رہے ہیں، یہ انسانیت کے زوال کی نشانی ہے۔ کوئی عزت یا بنیادی اخلاقیات باقی نہیں۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ 2025 میں بچ پائیں گے؟ جبکہ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ میں کبھی کسی کی موت نہیں چاہوں گا، لیکن اگر یہ سچ ہوا تو میں بالکل بھی رونا پسند نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا سے گوشت نہ خریدنے والے ممالک ‘نوٹس’ پر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ

واضح رہے کہ اس سال جولائی میں وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کو کرونک وینس انفیشنسی کی تشخیص ہوئی ہے، جو ایک ایسی بیماری ہے جس میں خون کو دل تک واپس لے جانے والی رگوں کو مسئلہ ہوتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کارولین لیویٹ نے یہ تشخیص بیان کی تھی جب ٹرمپ کے پیروں میں سوجن اور ہاتھ پر زخم کے بارے میں بات کی گئی تھی۔ کرونک وینس انفیشنسی کا خطرہ عمر کے ساتھ بڑھتا ہے۔

 ’دی سمپسنز‘ ایک مقبول امریکی اینیمیٹڈ سِٹ کام ہے جو اپنی حیرت انگیز پیش گوئیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس اینی میٹڈ ٹی وی شو میں نائن الیون اور ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے سمیت دنیا میں رونما ہونے والے متعدد اہم واقعات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی