آئی فون 17‘ کی آمد قریب، آئی فون 15 اور 16 کا موازنہ

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل کی جانب سے نئے آئی فون 17 کی متوقع لانچ کے ساتھ ہی صارفین ایک بار پھر پرانے ماڈلز، آئی فون 15  اور آئی فون 16  کا موازنہ کرنے لگے ہیں تاکہ فیصلہ کیا جاسکے کہ موجودہ وقت میں کون سا فون بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 سیریز کی رونمائی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

آئی فون 15 اور 16 دونوں جدید فیچرز، فوٹوگرافی، اے آئی صلاحیتوں اور کارکردگی میں نمایاں ہیں، تاہم یہ خصوصیات ہی ان میں بنیادی فرق کا سبب بھی ہیں۔

قیمت اور دستیابی

آئی فون 15 اب رعایتی قیمت 699 ڈالر میں دستیاب ہے، جبکہ آئی فون 16 کی قیمت 799 ڈالر رکھی گئی ہے۔ دونوں ماڈلز ایپل اور تمام بڑے موبائل نیٹ ورکس سے باآسانی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ڈیزائن اور ڈسپلے

دونوں فونز میں 6.1 انچ کا سپر ریٹینا XDR OLED ڈسپلے موجود ہے جو یکساں ریزولوشن اور برائٹنیس کے ساتھ شاندار ویژول تجربہ فراہم کرتا ہے۔ البتہ آئی فون 16 میں سیرامک شیلڈ زیادہ مضبوط ہے اور اس کی کم از کم برائٹنیس کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ کم روشنی میں زیادہ آرام دہ استعمال ممکن ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آئی فون بنائے تو 25 فیصد ٹیرف عائد ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کردیا

آئی فون 16، ایپل کی نئے A18 چپ کی بدولت اپنے پیشرو A16 بایونک چپ والے آئی فون 15 پر برتری حاصل کرتا ہے۔ یہ نیا چپ گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے رے ٹریسنگ جیسی جدید سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔ بیٹری لائف تقریباً یکساں ہے، تاہم آئی فون 16 میں 25 واٹ میگ سیف وائرلیس چارجنگ کی سہولت دی گئی ہے جو اسے تیز چارجنگ میں بہتر بناتی ہے۔

کیمرہ اور اے آئی فیچرز

فوٹوگرافی کے لحاظ سے آئی فون 15 میں میکرو فوٹوگرافی، فوٹوگرافک اسٹائلز اور اسپیشل ویڈیو ریکارڈنگ جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ تاہم، آئی فون 16 میں iOS 18.1 کے تحت ’ایپل انٹیلیجنس‘ کے جدید اے آئی فیچرز دستیاب ہیں جو آئی فون 15 میں موجود نہیں۔

آئی فون 17 کی جھلک

رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 میں نمایاں اپ ڈیٹس کی توقع ہے، جن میں iOS 19 کے ساتھ انٹیگریٹڈ اے آئی خصوصیات شامل ہوں گی۔ مزید یہ کہ نئے ماڈلز میں پیری اسکوپ زوم کے ساتھ بہتر کیمرہ سسٹم بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے، جس سے اگلے آئی فون کا انتظار مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے