انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان کی نااہلی، عمر ایوب اپوزیشن لیڈر نہیں رہے
دونوں مقدمات میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کو باہر جانے سے روک دیا۔ تاہم بعد ازاں عدالت نے بتایا کہ محفوظ شدہ فیصلہ 11 اگست کو سنایا جائے گا۔
پولیس نے 9 مئی کو تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمے میں 41 ملزمان کے خلاف چالان جمع کرایا، جن میں سے 25 کا ٹرائل کیا گیا، 15 کو اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ ایک ملزم وفات پا چکا ہے۔ اس مقدمے میں مجموعی طور پر 45 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔
ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس میں سزائیں: عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے 9 پارلیمنٹیرینز نااہل قرار
اسی روز جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے دوسرے مقدمے میں 65 گواہوں نے شہادت دی۔ اس کیس میں 17 ملزمان کا ٹرائل کیا گیا، 7 کو اشتہاری قرار دیا گیا اور ایک ملزم وفات پا چکا ہے۔ اس مقدمے کے ملزمان میں بھی شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور دیگر شامل ہیں۔