پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شایان بشیر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کی ساکھ اور نظریاتی مقاصد کو شدید نقصان پہنچا ہے، جو ناقابلِ برداشت ہے۔
پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے میڈیا سیل کے ہیڈ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،عالیہ حمزہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری pic.twitter.com/3E9CIWU54z
— Muhammad Umair (@MohUmair87) August 10, 2025
نوٹیفکیشن میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عالیہ حمزہ کی ہدایت پر کیا گیا، اور شایان بشیر کو فوری طور پر میڈیا سیل کی قیادت سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے تمام متعلقہ شعبوں اور عہدیداروں کو اس فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔