مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے عمران خان کی حکومت کسی بھی طور پر ڈیفالٹ کے قریب نہیں تھی، ڈیفالٹ کا جھوٹ بولا گیا تھا اور ایسا بیانیہ بنایا گیا تھا جس کی کوئی حقیقت نہیں تھی۔
محمد زبیر نے کہا کہ جب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی اور کہانی بنائی گئی کہ ہم نے ریاست بچانے کے لیے سیاست ختم کر دی لیکن ایسا نہیں تھا اقتدار لینے کے لیے یہ سب کیا گیا۔ فسانہ گھڑا گیا تھا کہ معیشت ڈیفالٹ کر جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکمران زبردستی اقتدار پر قابض ہیں اور کہتے ہیں کوئی واویلا بھی نہ کرے، محمد زبیر
سابق گورنر سندھ کے مطابق عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاتے وقت 17 بلین ڈالرز کے ریزرو تھے اور جون 2023 میں ریزروز 4 بلین ڈالرز رہ گئے تھے۔ تو 17 بلین ڈالرز پر معیشت ڈیفالٹ کرنی تھی یا 4 ارب ڈالرز پر معیشت ڈیفالٹ کرنی تھی۔
سوشل میڈیا صارفین محمد زبیر کے معیشت سے متعلق حالیہ بیانات پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں اور ان کے پرانے بیانات شیئر کر رہے ہیں جس میں وہ عمران خان کے خلاف بیانات دیتے نظر آتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد زبیر کے انکشافات پر تحریک انصاف کا سابق آرمی چیف کے کورٹ مارشل کا مطالبہ
ایک صارف نے ان کی پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عمران خان کی حکومت کے خلاف کہہ رہے ہیں کہ جب تک انہیں نہیں ہٹائیں گے اس ملک کی گاڑی آگے نہیں چلے گی کیونکہ انہوں نے تباہی کی ہے اور ان کا جانا ضروری ہے، صارف نے تنقید کرتے ہوئے محمد زبیر کو دنیا کا سب سے بڑا مناق قرار دے دیا۔
دنیا کا سب سے بڑا منافق۔ https://t.co/8PHoaE5vaO pic.twitter.com/xJjUPQxAXI
— صحرانورد (@Aadiiroy2) August 10, 2025
شفیق احمد نے کہا کہ جب پارٹی سے نکال دیا جائے تو کچھ ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے، نا گھر کا نا گھاٹ کا۔
@Real_MZubair
جب نکال دیا جائے تو کچھ ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے… نا گھر کا نا گھاٹ کا.. 😜 https://t.co/WJ0YMI9ujO— Shafiq Ahmad ™ (@shafiq_a) August 10, 2025
ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ باتیں محمد زبیر پہلے کرتے تو وہ مان جاتے۔
کا ش یہ باتیں پہلے اس وقت کہتے تو ھم مان لیتے
— Noor Ali (@NoorAli77465933) August 10, 2025
واضح رہے کہ جون 2024 میں محمد زبیر نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اس کے بعد سے پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں، اس کے علاوہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی مسلم لیگ ن چھوڑ دی ہے۔