پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کیا ہے جس کے بعد کچھ مرکزی اور مقامی رہنماؤں کی مبینہ آڈیوز سامنے آ گئی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری اور ان کے بیٹے علی چوہدری کی مبینہ گفتگو سامنے آئی ہے جس میں علی چوہدری کور کمانڈر لاہور میں ہونے والی کشیدگی سے متعلق سوال کرتے ہیں کہ کیا گولیاں چلی ہیں جس کے جواب میں اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ جی ہاں پہلے ہوائی فائرنگ ہوئی ہے اور پھر ایک برسٹ مارا ہے جس سے 3 لوگوں کو گولیاں لگی ہیں۔
ہم نے پورا کورکمانڈر ہاؤس تباہ کر دیا ہے ۔ علی چوہدری اور اعجاز چوہدری کی آڈیو لیک https://t.co/WOUKTFhTaT pic.twitter.com/Za4nalt2Vj
— K A M I (@K4mi_i) May 10, 2023
باپ بیٹے کی لیک آڈیو میں یہ کہا جا رہا ہے کہ گھر میں گملے سے لے کر کوئی چیز نہیں بچی سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور مبینہ آڈیو میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق اپنے پیغام میں کارکنوں کو کہہ رہے ہیں کہ میں یاسمین راشد کے ساتھ کور کمانڈر ہاؤس پہنچ چکا ہوں۔ میرے ساتھ اعجاز چوہدری بھی موجود ہیں۔
'یاسمین راشد کی طرف سے ہمیں ہدایت ہے کہ کوعلر کمانڈر ہاؤس کو آگ لگائی جائے"۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کی آڈیو۔
پوری قوم اس پاکستان دشمن دہشت گرد تنظیم کا مکرو چہرہ غور سے دیکھ لے!#BanPTI pic.twitter.com/NcDbCbV9wA
— PMLN (@pmln_org) May 10, 2023
عباد فاروق مزید کہتے ہیں کہ یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہم کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگائیں گے اور اب ہم نے رکنا نہیں ہے کیوں کہ آج سے عمران خان کا امتحان ختم اور ہمارا شروع ہو چکا ہے۔
ایک اور مبینہ آڈیو میں تحریک انصاف کے وکیل خواجہ طارق رحیم ہاشم نامی شخص کو کہہ رہے ہیں کہ وٹس ایپ دیکھیں میں نے کچھ چیزیں بھیجی ہیں جس کے جواب میں وہ کہتے ہیں اچھا میں وٹس ایپ دیکھتا ہوں۔
Uploading more 😉 pic.twitter.com/PzCNXzSWi8
— indibell (@indibell_) May 10, 2023
خواجہ طارق رحیم اس کے بعد کہتے ہیں کہ ادھر آبپارہ میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کیا گیا ہے اور 7 سے 8 بندے مارے گئے ہیں جس پر ہاشم کا جواب ہوتا ہے کہ ایک سیکنڈ میں ابھی دیکھتا ہوں۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی بھی ایک مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں صغیر وڑائچ گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ شیخ صاحب! اپنے اپنے علاقے بند کرنے ہیں یا کوئی سینٹرل پوائنٹ جس کے جواب میں شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہم اب ادھر سارے کور کمانڈر ہاؤس اکٹھے ہوئے ہیں۔
— indibell (@indibell_) May 10, 2023
صغیر وڑائچ اپنی گفتگو میں مزید کہتے ہیں کہ کیا ہم بھی سارے کور کمانڈر ہاؤس پہنچ جائیں جس کے جواب میں شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ جی بالکل اُدھر ہی آ جائیں۔
واضح رہے کہ چئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منگل کے روز القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کیا اور اس دوران کئی اہم عمارتوں پر دھاوا بولا گیا۔
دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے عمران خان کا 14 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی۔
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں اب بھی احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے پیش کئی شہروں میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔
ملکی حالات کے پیش نظر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔