سینیٹ میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ’اقلیتی کاکس‘ کا قیام

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ اور مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے ’اقلیتی کاکس‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کاکس اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور متعلقہ قوانین کے مؤثر نفاذ کے لیے کام کرے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اقلیتی کاکس کا اہم مقصد قومی اتحاد، رواداری، اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا جبکہ یہ شمولیتی اور مساوی پالیسیوں کی مؤثر آواز بھی بنے گا۔

مزید پڑھیں: یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری، کیا سیاسی مقدمات کی روک تھام کا وقت آ گیا؟

بانی اراکین میں سینیٹر دنیش کمار، سینیٹر خلیل طاہر سندھو، سینیٹر گردیپ سنگھ اور سینیٹر پونجو مل بھیل شامل ہیں۔ اس کاکس میں دونوں ایوانوں کے ہم خیال اور دلچسپی رکھنے والے اراکین بھی شامل ہوں گے۔

اقلیتی کاکس اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے سفارشات تیار کرنے اور انہیں سینیٹ میں پیش کرنے کی ذمہ داری بھی انجام دے گا۔ پہلی میٹنگ میں کاکس اپنے ٹرمز آف ریفرنس کو مرتب اور منظوری دے گا۔

یہ اقدام ملک میں اقلیتوں کے حقوق کی مضبوطی اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیا کے شہریوں کی یوکرین میں فوجی بھرتی بند کرنے پر روس کا اتفاق

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد استحکام، انڈیکس میں 837 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا