معرکہ حق کی فتح اور یومِ آزادی پاکستان پر اقلیتوں کا امن و اتحاد کا پیغام

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ آزادی قربانی، اتحاد اور حوصلے کی روشن داستان ہے جو ہماری عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان کی اقلیتی برادری نے اس موقع پر کہا کہ اگرچہ ہمارے تیوہار اور رسم و رواج مختلف ہیں، لیکن خوشیوں اور دعاؤں میں ہم سب ایک ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان سوسائٹی ڈنمارک کا کوپن ہیگن میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد

اقلیتوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ہماری دعا اور محبت سب کا ایک ہی جذبہ ہے، اور یہ پرچم ہم سب کو متحد کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ ہر پاکستانی کی طرح وہ بھی اپنے وطن کی حفاظت اور ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔

اقلیتوں کا کہنا ہے کہ یہ ملک ہماری عبادت گاہوں کی حفاظت کرنے والی محفوظ زمین ہے، اور ہمارا پیغام ہے: پاکستان زندہ باد!

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp