ٹرمپ ’بھنگ‘ کو کم خطرناک دوا قرار دینے کا سوچ رہے ہیں، اسٹاکس میں تیزی

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کینابیس (بھنگ) کو کم خطرناک دوا کے طور پر دوبارہ درجہ بندی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

صدر نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ موضوع ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ درست فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے طبی استعمال والی کینابیس کے بارے میں اچھی باتیں سنیں ہیں، لیکن باقی معاملات میں کچھ منفی پہلو بھی سامنے آئے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ کچھ لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور کچھ اس کے خلاف ہیں، خاص طور پر بچوں اور بڑوں کی صحت کے حوالے سے خدشات موجود ہیں۔

ٹرمپ کے بیان کے فوراً بعد کینابیس سے جڑی کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جہاں نیو یارک کی Tilray Brands کے حصص قریباً 42 فیصد اور کینیڈا کی Village Farms International اور Canopy Growth Corp کے حصص بالترتیب 34 اور 26 فیصد بڑھے۔

مزید پڑھیں: قلات میں کئی ایکٹر پر محیط بھنگ کی فصل تباہ کر دی گئی

امریکا میں کینابیس 24 ریاستوں میں مکمل طور پر قانونی ہے، مگر وفاقی سطح پر یہ اب بھی Schedule I کی فہرست میں شامل ہے، جس میں وہ ادویات آتی ہیں جن کا کوئی تسلیم شدہ طبی استعمال نہیں اور جن کا غلط استعمال زیادہ ہوتا ہے، جیسے ہیروئن،LSD اور ایکسٹسی۔

سابق صدر جو بائیڈن نے بھی کینابیس کو Schedule III میں درجہ بندی کرنے کی تجویز دی تھی، جس میں ایسی ادویات شامل ہیں جن میں اعتدال پسند یا کم جسمانی اور نفسیاتی انحصار کا خطرہ ہوتا ہے، مگر وہ یہ تبدیلی نافذ کرنے سے قبل عہدہ چھوڑ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ دفاع پاکستان پر مظفرآباد میں دفاعی نمائش، قائم مقام صدر طارق فاروق اور وزیراعظم افتخار گیلانی کا مختلف اسٹالز کا معائنہ

چونڈہ کے غیور عوام نے 1965 میں پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو شکست دی، پرویز اقبال لوسر، یوم شہدا کی تقریب میں شرکت

سندھ، کوٹری کے مقام پر مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ریلوے ملازم جاں بحق، ٹرین آپریشن معطل

یومِ دفاع پاکستان: جی ایچ کیو راولپنڈی، کراچی اور بلوچستان میں پروقار تقریبات، شہدا کو خراج عقیدت

ٹائپنگ کی چھٹی، گوگل کے جی میل ، ڈاکومینٹس اور کیپ کے لیے نئے لائیو اے آئی وائس فیچرز متعارف

ویڈیو

یومِ دفاع و شہدا: عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت، کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر اراکین پارلیمنٹ کیا کہتے ہیں؟

سیالکوٹ چونڈہ میں بھارتی فوج کی شکست و رسوائی کی داستانیں آج بھی موجود

کالم / تجزیہ

جنگ ستمبر 65 سے ستمبر 2026 تک

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی