ڈپٹی کمشنر زیارت نے مغوی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی بازیابی میں مدد کرنے والوں کے لیے انعام کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا، مسلح افراد نے گاڑی کو آگ لگادی
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جو بھی شخص اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی مصدقہ اطلاع فراہم کرےگا، اسے 5 کروڑ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اطلاع فراہم کرنے والے شخص کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا تاکہ اس کی شناخت محفوظ رہے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن مختلف علاقوں میں مسلسل جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر زیارت کا کہنا ہے کہ تمام تر وسائل بروئے کار لا کر مغویوں کی جلد از جلد بازیابی یقینی بنائی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں: تربت: اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی اغوا، سرچ آپریشن جاری
واضح رہے کہ 10 اگست کو نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت اغوا کرتے ہوئے سرکاری گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔














