بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے حملے، سیکیورٹی اہلکاروں اور خواتین سمیت 10 افراد زخمی

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز، سرکاری دفاتر اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 8 ایف سی اہلکار اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں لنک بادینی روڈ پر پولیس گاڑی کے گزرنے کے بعد دھماکا ہوا، جس سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 روز میں 47 دہشتگرد ہلاک

لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم افراد کی جانب سے 2 راکٹ فائر کیے گئے جو ایف سی کیمپ کے قریب گر کر پھٹ گئے، دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے زہری میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے میں 6 اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی جاری ہے۔ کیچ کے علاقے آبسر میں ایک گھر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بسیمہ میں سیکیورٹی فورسز کے ہیڈکوارٹر اور پولیس گاڑیوں پر شدت پسندوں نے حملہ کیا، جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مستونگ میں ڈی سی آفس پر دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کی تصاویر یا ویڈیوز بنانے پر کارروائی ہوگی، محکمہ اطلاعات بلوچستان نے خبردار کردیا

بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشتگردوں کی حملے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد زخمی ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاق کے فیصلے کے برعکس کے پی حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی فراہم کردی

وزیر اعظم شہباز شریف آج سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی