سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک سمندری ٹرینر ’جیسیکا ریڈکلف‘ کو شو کے دوران ’اورکا‘ وہیل نے مار ڈالا۔
ویڈیو میں خاتون وہیل کی پیٹھ پر رقص کرتی دکھائی دیتی ہے اور پھر وہیل اچانک اسے پانی میں کھینچ لیتی ہے۔
Breaking 🌊Jessica Radcliffe orca attack real video Twitter — dolphin Jessica accident original, is it true? nachrichten deutsch https://t.co/fWVMvd8gpY
That is how Jessica's life was ended by the Orca she trains ,rip 🌊#jessica #rip #orcaattack pic.twitter.com/AXrPM6ilY0— Hiroshi Suyama (@ner0xxxx) August 13, 2025
لیکن حقائق جانچنے والے ماہرین نے واضح کیا ہے کہ یہ ویڈیو مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (AI) سے بنائی گئی ہے اور اس واقعے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
نہ تو جیسیکا ریڈکلف نامی کوئی ٹرینر موجود ہے، نہ ہی یہ واقعہ کسی میرین پارک میں پیش آیا۔
ویڈیو کے مناظر، آواز اور حتیٰ کہ پارک کا نام بھی جعلی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس قسم کی جھوٹی ویڈیوز ماضی کے حقیقی حادثات سے ملتی جلتی بنا کر پھیلائی جاتی ہیں تاکہ لوگ آسانی سے یقین کر لیں۔
ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دیکھی گئی ہر ویڈیو کو معتبر ذرائع سے تصدیق کیے بغیر سچ نہ مانیں۔