سرچ کنگ کیجانب سے مائیکرو سافٹ کے AI چیلنج کا بھرپور جواب

جمعرات 11 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوگل اپنی حریف کمپنی ’مائیکروسافٹ‘‘ کے مقابلے میں اپنی مصنوعات میں مزید مصنوعی ذہانت(GOOGL.O) کو استعمال کرنے کا افتتاح کرنے جا رہا ہے، گوگل کا دعویٰ ہے کہ ’مصنوعی ذہانت‘ کے مزید استعمال سے مائیکرو سافٹ (MSFT.O) کی تقریباً 300 بلین ڈالرکی سرچ ایڈورٹائزنگ مارکیٹ کو بھرپور دھچکا لگے گا۔

گوگل نے کوڈ’میگی‘ نامی پراجیکٹ کے ذریعے اپنے نام کے سر انجن کو تخلیقی مصنوعی ذہانت سے منسلک کیا ہے۔ تجربے کے دوران اس انسان نما ٹیکنالوجی نے پیراگراف کی صورت میں سوالات کے جوابات دیے ہیں اور ماضی کے ڈیٹا سے نیا مواد حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس کی گوگل کے ایگزیکٹوز کی جانب سے کیلیفورنیا میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس کے موقع پر قریب سے جانچ کی جائے گی۔

اس کانفرنس میں یہ نتیجہ اخذ کیا جائے گا کہ صارفین کس طرح دُنیا کی معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور کون سی کمپنی سرچ ایڈورٹائزنگ کے ذریعے عالمی مارکیٹ پر اپنا قبضہ جما سکے گی۔ ریسرچ فرم ’میگنا‘ نے اس پروجیکٹ کا تخمینہ 286 بلین ڈالر لگایا ہے۔

برسوں سے انٹرنیٹ کی دنیا میں چھائے ہوئے سرچ انجن گوگل کو اپنی پوزیشن کا ادراک اس وقت ہوا جب اس کے حریفوں نے ویب سائٹ کے ذریعے مواد پیش کرنے کے متبادل طریقے کے طور پر تخلیقی مصنوعی ذہانت AI کا استعمال شروع کر دیا۔

مصنوعی ذہانت کے سرچ انجن میں سب سے پہلے چیٹ جی پی ٹی  سامنے آیا۔

مصنوعی ذہانت کے سرچ انجن میں سب سے پہلے چیٹ جی پی ٹی  سامنے آیا، دوسرے نمبر پر مائیکروسافٹ کے تعاون سے چلنے والا اوپن اے آئی کا چیٹ بوٹ متعارف ہوا جسے انڈسٹری کے مبصرین نے گوگل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

اس کے بعد Bing آیا، مائیکروسافٹ کے سرچ انجن نے اسی طرح کے نفیس چیٹ بوٹ کے ساتھ اسے مزید اپ ڈیٹ کیا، یہ چیٹ بوٹ ان سوالات کا باآسانی جواب دے سکتا ہے جہاں آن لائن کوئی واضح نتیجہ موجود نہ ہو۔ جیسا کہ کسی خاص ماڈل کی گاڑی کے لیے کون سی سیٹس خریدنی ہیں وغیرہ۔

مائیکروسافٹ نے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہBing کے لیے امریکی حصص میں اضافہ ہوا ہے جو اس وقت 100 ملین سے زیادہ یومیہ فعال صارفین تک پہنچ گئے ہیں، جو اب بھی گوگل کے مقابلے میں اربوں زیادہ ہیں۔

مائیکروسافٹ نے کہا کہ سرچ کے دوران اشتہارات سے حاصل ہونے والے ہر فیصد حصہ سے مزید $2 بلین کی آمدنی ہو سکتی ہے۔

گوگل کی ٹیمیں کئی ماہ سے ChatGpt کے مقابلے میں اپنی کمپنی کے ٹیرف میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں اس کوشش میں وہ اب اپنی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی آئی او I/O متعارف کرانے جا رہے ہیں۔

اس سال الفا بیٹ یعنی گوگل کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی نے کہا کہ پیچیدہ اور مشکل سوالات کا جواب دینے کے لیے تخلیقی AI گوگل سرچ پر آ جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں