بھارت کا اسرائیل کے آئرن ڈوم سے بھی زیادہ طاقتور دفاعی نظام کا دعویٰ

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے اسرائیل کے آئرن ڈوم سے بھی زیادہ طاقتور دفاعی نظام کا دعویٰ کیا ہے۔

جمعے کے روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے’مشن سدرشن چکر‘ کے نام سے نئے دفاعی نظام کا اعلان کیا، جس کا مقصد ملکی سطح پر تیار کردہ ایک جدید فضائی دفاعی نظام بنانا ہے جو بھارت کے اسٹریٹجک، شہری اور قومی اہمیت کے حامل مقامات کو  دشمن کے ممکنہ حملوں سے محفوظ رکھ سکے۔

نریندر مودی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت نہ صرف حملوں کو ناکام بنایا جائے گا بلکہ فوری جوابی کارروائی کی صلاحیت بھی شامل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا بھارت کشیدگی: نریندر مودی کا 7 برس بعد چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ

مودی کے مطابق سدرشن چکر میں جدید نگرانی، انٹرسپشن اور جوابی وار کی خصوصیات ہوں گی، جو فضا، زمین اور سمندر سے آنے والے خطرات کو تیزی سے ختم کرنے کے قابل ہوں گی۔

اس وقت بھارت روس کا تیار کردہ ایس-400 ایئر ڈیفنس سسٹم استعمال کر رہا ہے، جسے مؤثر قرار دیا جاتا ہے، تاہم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ سدرشن چکر اس سے کہیں زیادہ وسیع تحفظ فراہم کرے گا، فوجی اڈوں، شہری آبادیوں، اہم سرکاری عمارتوں اور دیگر حساس تنصیبات کو ڈھال فراہم کرے گا۔ یہ نظام نہ صرف دشمن میزائل یا راکٹ کو فضا میں تباہ کرے گا بلکہ ہدف پر درست اور فیصلہ کن جوابی حملہ بھی کرے گا۔

مودی نے کہا کہ یہ نظام 2035 تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا اور اس کی تیاری، تحقیق اور پیداوار مکمل طور پر بھارت میں ہوگی، جس میں نوجوانوں کو خصوصی کردار دیا جائے گا۔ انہوں نے اس کا موازنہ ہندو دیوتا کرشن کے روایتی ’سدرشن چکر‘ سے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور : مودی سرکار کا  جانی نقصان سے انکار، بھارتی فضائیہ کی تصدیق

بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ سدرشن چکر اسرائیل کے آئرن ڈوم سے بھی زیادہ طاقتور ثابت ہوسکتا ہے۔ آئرن ڈوم نے 2010 کی دہائی میں تعیناتی کے بعد ہزاروں راکٹ اور میزائل حملے ناکام بنائے ہیں، جن میں فلسطین میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ کے حملے بھی شامل ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا کامیابی کا تناسب 90 فیصد سے زائد ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا ہے کہ مستقبل کی ٹیکنالوجی پر مبنی جنگی خطرات کے مقابلے کے لیے بھارت کو مکمل تیاری کے ساتھ قومی دفاعی ڈھال فراہم کی جائے گی تاکہ ہر شہری محفوظ رہ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟