10 سالہ بچی نے شطرنج چیمپیئن شپ میں گرینڈ ماسٹر کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی 10 سالہ بچی بودھانا سیوانندن نے شطرنج کی تاریخ میں نیا باب رقم کرتے ہوئے کسی گرینڈ ماسٹر کو شکست دینے والی کم عمر ترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اتوار کے روز لیورپول میں ہونے والی 2025 برٹش چیس چیمپیئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں بودھانا نے 60 سالہ گریینڈ ماسٹر پیٹ ویلز کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانتوں کے بیچ شطرنج ٹورنامنٹ: اوپن اے آئی نے فائنل میں گروگ کو شکست دے کر مقابلہ جیت لیا

بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن (فیڈے) کے مطابق بودھانا کی عمر اس وقت 10 سال، 5 ماہ اور 3 دن ہے، جس سے اس نے امریکی کھلاڑی کاریسا یِپ کا 2019 میں بنایا گیا ریکارڈ توڑ دیا، جو اس وقت 10 سال، 11 ماہ اور 20 دن کی تھیں۔

اس کامیابی کے بعد بودھانا نے ویمن انٹرنیشنل ماسٹر کا درجہ حاصل کر لیا، جو خواتین کے لیے مخصوص ویمن گریینڈ ماسٹر ٹائٹل سے ایک درجہ کم ہے۔ شطرنج کا سب سے اعلیٰ ٹائٹل گریینڈ ماسٹر ہے، جو اس وقت عالمی چیمپئن گوکیش دوما راجو اور عالمی نمبر 1 میگنس کارلسن جیسے کھلاڑیوں کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی شاطر کو شطرنج کی بساط پر مات، مراد علی شاہ کے مقابلے میں مہک مقبول فاتح

بودھانا کے والد نے 2024 میں بی بی سی کو بتایا تھا کہ ان کے خاندان میں پہلے کوئی بھی شطرنج میں ماہر نہیں رہا۔ بودھانا نے خود بتایا کہ اس نے کووڈ وبا کے دوران پانچ سال کی عمر میں کھیل سیکھا، جب اس کے والد کے دوست نے کھلونوں اور کتابوں کا تحفہ دیا، جن میں ایک شطرنج بورڈ بھی شامل تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں