بلوچستان حکومت نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ کی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر یہ امدادی سامان بھیجا گیا تاکہ متاثرہ عوام کی فوری ضروریات پوری کی جا سکیں۔ امدادی کھیپ میں بنیادی ضرورت کی اشیاء اور نان فوڈ آئٹمز شامل ہیں جو متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

شاہد رند کے مطابق گلگت بلتستان کے 1500 اور خیبر پختونخوا کے 1000 متاثرہ خاندانوں کے لیے سامان روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ترجمان حکومت اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے امدادی سامان کو متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کیا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین کے لیے وزیراعلیٰ کا اہم اعلان

شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان حکومت مشکل کی اس گھڑی میں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ بھائیوں کی مدد انسانی ہمدردی اور یکجہتی کا عملی اظہار ہے، اور بلوچستان کے عوام اپنے وسائل اور دکھ درد متاثرہ صوبوں کے عوام کے ساتھ بانٹنے کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے بتایا کہ بھیجا جانے والا امدادی سامان اعلیٰ معیار کا ہے اور اس میں وہ اشیاء شامل کی گئی ہیں جو متاثرہ خاندانوں کی فوری ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سامان کی تیاری اور ترسیل میں معیاری پیمانوں کو مدنظر رکھا گیا تاکہ متاثرین کو حقیقی سہولت میسر ہو۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے اور متاثرہ خاندانوں کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

حکومت نے ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لے لی، صدر اے این پی کا شدید ردعمل

پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت کے کینالز منصوبے خلاف آئین قرار دیدیے

پرنس ولیم اور ہیری کے درمیان برسوں پرانی رقابت کی وجہ کیا ہے؟

شہباز شریف، فضل الرحمان ٹیلیفونک رابطہ، پاک سعودیہ معاہدے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی