موسمی صورتحال: سندھ حکومت کا کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے موسمی صورت حال کے پیش نظر کل بھی کراچی میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پھر موسلا دھار بارش شروع، عوام گھروں میں رہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا مشورہ

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کل کراچی کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے، حکومت نے موسمی صورت حال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں اس وقت شدید مون سون ہوائیں فعال ہیں، جن کے اثرات کراچی کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ شہر کے بعض حصوں میں معتدل جبکہ کہیں موسلا دھار بارش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ رواں مون سون سسٹم 23 اگست تک کراچی سمیت سندھ بھر میں اثر انداز رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کی وجہ ماحولیاتی تبدیلی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی شہر کے ڈوبنے پر خود کو بری الذمہ قرار دیدیا

گزشتہ روز طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے اعلان کیا تھا کہ آج کراچی بھر کے نجی اور سرکاری اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp