شادی کی پیشکش ٹھکرانے کا ’جرم‘، خاتون کو جھیل میں مار دیا

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ہاسن کے ’چندناہلی‘ علاقے میں ایک 32 سالہ خاتون کو اُس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑے جب ایک شادی شدہ شخص نے رشتے سے انکار کرنے کے ’جرم‘ میں انتقاماً  اسے کار سمیت جھیل میں ڈبو دیا۔

پولیس کے مطابق، متاثرہ خاتون شویتا اور ملزم روی کئی برس پہلے ایک ہی دفتر میں کام کرتے تھے، جہاں ان کی جان پہچان ہوئی۔ شویتا شادی کے بعد اپنے شوہر سے الگ ہو کر والدین کے ساتھ رہ رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے شوہر نے بھارتی فلم’ دریشم‘ کی طرز پر بیوی کو قتل کرکے قبرستان میں دفن کردیا

گزشتہ چند ماہ سے روی، جو خود شادی شدہ ہے، شویتا پر دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ اس کی طرف سے شادی کی پیشکش قبول کر لے۔ اس کا دعویٰ تھا کہ وہ اپنی بیوی کو چھوڑ دے گا، تاہم شویتا نے اس کی پیشکش ٹھکرا دی۔

بدھ کے روز روی نے شویتا کو اپنی کار میں بلایا اور ’چندناہلی‘ جھیل کی طرف جاتے ہوئے اچانک گاڑی کو جھیل میں ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت: دانتوں کے ڈاکٹر نے ساس کو قتل کردیا، لاش کے 19 ٹکڑے کرکے مختلف مقامات پر پھینک دیے

روی کسی طرح تیر کر باہر نکل آیا، مگر شویتا جھیل میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کے بعد رات گئے ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن کیا اور متاثرہ کی لاش کو باہر نکالا۔

پولیس کی کارروائی

ابتدائی تفتیش کے دوران روی نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی’حادثاتی طور پر ‘ جھیل میں گر گئی تھی اور وہ کسی طرح سے بچ نکلا، مگر شویتا کو بچایا نہ جا سکا۔

یہ بھی پڑھیے  مرد نے پارٹنر اور اسکی 3 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، لپ اسٹک سے دیوار پر اعتراف جرم تحریر کیا

تاہم شویتا کے اہل خانہ کی شکایت اور شواہد کی روشنی میں پولیس نے روی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔ بعد ازاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی