سہیل وڑائچ کا کالم من گھڑت ہے، آرمی چیف نے برسلز میں کوئی سیاسی بات نہیں کی: ڈی جی آئی ایس پی آر

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے واضح کیا ہے کہ آرمی چیف نے برسلز میں کسی سیاسی موضوع پر گفتگو نہیں کی اور نہ ہی کسی معافی کا ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا سیاسی، عسکری اور معاشی وژن کیا ہے؟ سینیئر صحافی سہیل وڑائچ کے انکشافات

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ برسلز کی تقریب میں سیکڑوں افراد موجود تھے، جہاں صرف تصاویر بنوائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے نہ تو پی ٹی آئی اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات کی، اور کسی صحافی کو انٹرویو بھی نہیں دیا”، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا۔

انہوں نے سہیل وڑائچ کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک من گھڑت کہانی ہے جو ذاتی تشہیر اور مفاد کے لیے گھڑی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے ڈیل کی آفر لے جانے پر علی امین پر جوتی اٹھا لی تھی، سہیل وڑائچ کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو خبر شائع کرنے سے پہلے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔ افسوس کی بات ہے کہ ایک سینئر صحافی نے بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ جس شخص نے غیر قانونی حرکت کی ہو، اسے قانون کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:’میں اسی قابل ہوں کہ میری توہین ہو‘، سہیل وڑائچ کا فضا علی کے تبصرے پر جواب

تاہم ان کا کہنا تھا کہ فوج ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور میڈیا کو بھی سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اعادہ کیا کہ برسلز کے ایونٹ میں نہ تو پی ٹی آئی کا ذکر ہوا اور نہ ہی معافی کا۔ یہ سب کچھ صرف ایک صحافی کی ذاتی تشہیر کی کوشش تھی، جو نامناسب رویہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی وزیر خارجہ ٹرمپ اور پوپ کے تنازع کے بعد ویٹیکن کا دورہ کریں گے

جنوبی وزیرستان میں لشمینیا کے 255 مریض رپورٹ، بچوں میں بڑھتے کیسز باعث تشویش

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ایک سالہ بچہ بھی شامل

حفیظ پاشا اور ون کانسٹیٹیوشن ایونیو تنازع: سرکاری زمین، لگژری فلیٹس اور اربوں کے واجبات

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ