جنوبی امریکا میں ارجنٹینا کی ساحلی پٹی پر 7.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلہ جنوبی امریکا اور انٹارکٹیکا کے درمیان واقع ڈریک پیسیج میں آیا، جس کی گہرائی تقریباً 11 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے اب تک سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، تاہم امریکی محکمہ موسمیات نے سونامی کے خطرے کے پیشِ نظر احتیاطی اقدامات پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں 6.0 شدت کا زلزلہ، درجنوں افراد زخمی
رپورٹس کے مطابق جھٹکے ارجنٹینا کے شہر یوشوایا سے 700 کلومیٹر جنوب مشرق میں بھی محسوس کیے گئے۔ یوشوایا کی آبادی لگ بھگ 57 ہزار ہے۔
جمعرات کو جنوبی امریکا اور انٹارکٹیکا کے درمیان ڈریک پیسیج میں آنے والے 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں، پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے کہا۔ اس سے قبل اس نے مختصر طور پر چلی کے ساحلی علاقوں کے لیے وارننگ جاری کی تھی۔
مزید پڑھیں: سونامی: 20 سال پہلے آنے والی آفت نے کس طرح عالمی برادری کو مشترکہ جدوجہد کی طرف مائل کیا؟
امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت کو 8 سے کم کر کے 7.5 کر دیا اور بتایا کہ یہ زمین کی سطح سے 11 کلومیٹر (7 میل) کی گہرائی میں آیا۔
چلی کی نیوی کے ہائیڈروگرافک اور اوشیانوگرافک سروس نے اپنے ایک بلیٹن میں کہا کہ زلزلے کے بعد انٹارکٹک علاقے کے لیے سونامی وارننگ جاری کی گئی، کیونکہ جھٹکے بیس فرائی کے مقام سے 258 کلومیٹر شمال مغرب میں ریکارڈ کیے گئے۔