بلوچستان حکومت کا شفافیت کے فروغ اور بجٹ میں 14 ارب روپے کی بچت کا دعویٰ

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، گڈ گورننس، امن و امان کی بہتری، تعلیم و صحت کے شعبوں میں اصلاحات اور صوبے کی ترقیاتی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک غیر معمولی چیلنج ہے اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بلوچستان میں پہلا کلائمٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ گورننس کی بہتری اور شفافیت کے فروغ کے لیے مسلسل اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ترقیاتی بجٹ سے 14 ارب روپے کی بچت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی ہائی کمشنر کا پی آئی اے کے ساتھ یادگار سفر، تجربہ کیسا رہا؟

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے طلبہ کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بینظیر بھٹواسکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس میں سویلین شہدا کے بچوں، ٹرانس جینڈر اوراقلیتی برادری سمیت محروم طبقات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اخوت کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کا منصوبہ متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ وہ کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں میرٹ پر 16 ہزار کنٹریکٹ اساتذہ کی بھرتی کی گئی ہے جبکہ تعلیم اور صحت کے محکموں میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، بلوچستان میں پہلی یوتھ پالیسی متعارف کرائی گئی ہے اور چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی بلوچ علیحدگی پسندوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے گڈ گورننس کے قیام اور صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا، ملاقات میں سی ٹی ڈی پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے تربیت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں