چین میں ٹیکنالوجی کا جادو، آسمان میں 5 ہزار ڈرونز کا رقص

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے شہر چونگ چنگ میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک منفرد ڈرون شو کا انعقاد کیا گیا جس میں 5 ہزار سے زائد ڈرونز نے آسمان پر دلکش مناظر تخلیق کیے۔

یہ شو ’سائبر سٹی‘ کے عنوان کے تحت کیا گیا، جس میں ڈرونز نے مختلف رنگوں اور نمونوں کے ذریعے روشنیوں کا ایسا جادو جگایا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

آسمان پر بننے والے تھری ڈی ڈیزائنز اور متحرک اشکال نے شہر کو ایک منفرد سائبر اسپیس کا روپ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:چین میں بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی سیاحتی ٹرین سروس

ماہرین کے مطابق اس قسم کے ڈرون شوز نہ صرف عوام کو تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ چین کے ٹیکنالوجی اور جدت کے میدان میں بڑھتے قدموں کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp