عمران خان کی رہائی کا حکم: مریم اور جمائما کا ردعمل قابل توجہ کیوں؟

جمعرات 11 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائی کے احکامات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر فیصلے پرتنقید اور حمایت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی مرکزی راہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پرچیف جسٹس کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ: ’چیف جسٹس صاحب کو آج قومی خزانے کے 60 ارب ہڑپ کرنے والے وارداتیے کو مل کر بہت خوشی ہوئی اور اس سے بھی زیادہ خوشی انھیں اس مجرم کو رہا کر کے ہوئی‘۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ’ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں۔ آپ چیف جسٹس کا منصب چھوڑ دیں اور اپنی ساس کی طرح تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں‘۔

ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان کے سابق اہلیہ جمائما خان نے عمران خان کی رہائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ :’آخرعقل ٹھکانے آ گئی‘

جمائیا نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ ہاتھ جوڑے ’اموجی‘ بھی شیئر کی ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ پاکستان کی اپوزیشن اور عمران خان کے مخالفین کو ہاتھ جوڑ کر کہی رہی ہیں ۔کہ اب عقل ٹھکانے آ گئی ہے لہٰذا واسطہ ہے اب یہ سب چھوڑدیں۔

اس کے علاوہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے برطانیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے بی بی سی کا ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ۔ جس میں ’عمران خان کی ڈرامائی گرفتاری کو غیرقانونی‘ قرار دیے جانے کا ذکر تھا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی ہدایت کی مگرساتھ ہی سرکاری تحویل میں پولیس لائنز میں رکھنے کا حکم بھی دیا تو ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اس پر ’بالآخر عقل ٹھکانے آ گئی‘ کا تبصرہ بھی کیا۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ کی ٹویٹ کے بعد سامنے آنے والے ردعمل میں جہاں ’پی ٹی آئی‘ کے حامی ٹویٹس نے انہیں سراہا تو دیگر ان سے پوچھتے رہے کہ ’کس کی عقل ٹھکانے آئی۔‘

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو عدالت میں طلب کر کے نا صرف ان کی رہائی کا حکم دیا بل کہ انھوں نے ریمارکس دئیے کہ آپ کو یہاں دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں