وفاقی مالیات میں 375 کھرب روپے کی بے ضابطگیاں؟ اے جی پی رپورٹ نے ہلچل مچا دی

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کی تازہ رپورٹ نے ملکی مالیاتی نظام میں ہلچل مچا دی ہے۔ رپورٹ میں وفاقی مالیات میں بے ضابطگیوں کا تخمینہ 375 کھرب روپے لگایا گیا ہے۔

 یہ وہ رقم ہے جو پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی (تقریباً 110 کھرب روپے) اور وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2023-24 (14.5 کھرب روپے) سے کئی گنا زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کے شعبے میں 4.8 کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ نے پول کھول دیا

انگریزی اخبار میں شائع سینیئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق سب سے بڑی بے ضابطگی یعنی 284.17 کھرب روپے خریداری کے معاملات سے جڑی ہوئی ہے، جبکہ ناقص، تاخیر کا شکار یا نامکمل سول ورک پر 85.6 کھرب روپے ضائع ہوئے۔

اسی طرح 2.5 کھرب روپے واجبات اور وصولیوں میں پھنسے رہے اور 1.2 کھرب روپے سرکلر ڈیٹ کی مد میں حل طلب ہیں۔

اس کے علاوہ اربوں روپے کمزور اندرونی نظام، ناقص اثاثہ جات مینجمنٹ، معاہدوں کی غلط ہینڈلنگ اور سرکاری اراضی پر قبضے کے باعث نقصان کی صورت میں سامنے آئے۔

حیران کن حساب کتاب

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی آخری مختص رقم 40.3 کھرب روپے تھی جبکہ اخراجات 39.9 کھرب روپے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:متاثرین سیلاب کے لیے مختص رقم  اشتہارات  کی نذر ، وزارت اطلاعات کی مالی بے ضابطگیاں بے نقاب

فرق صرف 370 ارب روپے بنتا ہے، لیکن اے جی پی رپورٹ میں بے ضابطگیوں کا حجم 375 کھرب روپے ظاہر کیا گیا، جو ماہرین کے نزدیک سمجھ سے بالاتر ہے۔

سوالات جنم لینے لگے

ماہرین اور حکومتی حلقے اس حساب کو ناقابل فہم قرار دے رہے ہیں۔

ان کے مطابق سوال یہ ہے کہ کیا اے جی پی نے اعداد کو غلط ضرب دے دی؟ کیا کئی برسوں کے اعداد کو جمع کر کے پیش کیا گیا؟ یا پھر یہ ملک کے مالیاتی نگرانی کے نظام کی مکمل ناکامی کی نشانی ہے؟

اے جی پی کا مؤقف

آڈیٹر جنرل کے دفتر کے ترجمان نے وضاحت میں کہا کہ بجٹ کی رقم سے زیادہ بے ضابطگیاں رپورٹ ہونا ممکن ہے کیونکہ یہ بے قاعدگیاں مختلف مراحل، فنڈز کی مختصی سے لے کر خرچ تک، میں پائی جاتی ہیں۔

تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ بے ضابطگیوں کا حجم 375,000 ارب روپے تک کیسے پہنچ گیا۔

یہ تمام اعداد و شمار آڈٹ سال 2024-25 کی شائع شدہ رپورٹ کا حصہ ہیں، جسے صدر مملکت نے منظور کر لیا ہے اور اب اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پائیدار امن کے لیے آئندہ بھی امریکا و ایران کے درمیان رابطوں کے فروغ میں کردار ادا کرتے رہیں گے، اسحاق ڈار

کنکریٹ سے بھرا ٹرک بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، گاڑی پچک جانے سے وکیل جاں بحق

امریکا ایران: 4 دہائیوں سے زائد دشمنی سے مذاکرات کی میز تک

اسلام آباد مذاکرات کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امریکا روانہ، اعلیٰ قیادت نے رخصت کیا

مئی 2025 کے بعد سفارتی میدان میں پاکستان کی بڑی پیش قدمی، بھارت کو دھچکے!

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور