یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

ہفتہ 30 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونین کی خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس پیر یکم جون  کو اعلیٰ سطحی دورے اور 8ویں یورپی یونین پاکستان اسٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کا آغاز، تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع روشن

وی نیوز انگلش کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور یورپی یونین سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ اعلیٰ سطحی دورہ دونوں فریقین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنے دورے کے دوران کاجا کالاس صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کریں گی۔ یہ ملاقاتیں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سیاسی، اقتصادی، سیکیورٹی اور علاقائی امور پر مبنی وسیع تعاون کی اہمیت کو اجاگر کریں گی۔

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

دورے کا مرکزی نکتہ یورپی یونین پاکستان اسٹریٹجک مذاکرات کا 8واں دور ہوگا جس کی مشترکہ صدارت کاجا کالاس اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔

مزید پڑھیے: اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی نائب صدر کاجا کالاس کے درمیان رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں جون 2019 میں طے پانے والے یورپی یونین پاکستان اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور تعاون کے نئے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

مذاکرات میں علاقائی اور عالمی پیشرفت، تجارت و سرمایہ کاری، موسمیاتی تعاون، ہجرت، سیکیورٹی اشتراک، انسانی حقوق، رابطہ سازی کے منصوبوں اور جنوبی ایشیا سمیت بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب برسلز پاکستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے اور ملکی اقتصادی ترقی و اصلاحاتی ایجنڈے میں ایک اہم شراکت دار کی حیثیت رکھتا ہے۔

اسٹریٹجک مذاکرات کے اختتام پر کاجا کالاس اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جہاں وہ مذاکرات کے اہم نتائج سے آگاہ کریں گے اور دونوں جانب سے دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین میں اسرائیلی سائبر خطرات پر خاموشی کیوں؟ اہم انکشافات سامنے آ گئے

یورپی یونین و پاکستان اسٹریٹجک مذاکرات دونوں فریقین کے درمیان سیاسی روابط کا اعلیٰ ترین ادارہ جاتی فورم تصور کیا جاتا ہے جس نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

امریکی صدر ٹرمپ کا طبی معائنہ: کام کے لیے ِفٹ قرار، صحت بہترین، وزن کم کرنے کا مشورہ

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم