کارروائی کرنی ہے تو پی ایس ایل سے شروع کریں، رجب بٹ ڈکی بھائی کی حمایت میں بول پڑیں

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مشکل وقت ہے اور میں اس صورتحال کو سمجھ سکتا ہوں کیونکہ میں خود بھی ایسے حالات سے گزر چکا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:’ڈکی بھائی‘ کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، عدالت نے مزید 5 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا

اپنے بیان میں رجب بٹ کا کہنا تھا کہ جب کوئی شخص اندر ہوتا ہے تو شاید وہ اتنا پریشان نہ ہو، لیکن اس کی فیملی بہت ٹینشن میں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈکی بھائی کو پچھلی پیشی پر باہر آ جانا چاہیے تھا، مگر نہیں جانتا کہ ان کے وکیل نے کیس کس طرح پیش کیا۔ ان کے مطابق، ایک ریمانڈ کے بعد دوسرا ریمانڈ نہیں بنتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈکی بھائی سمیت ہزاروں انفلوئنسرز نے اس متنازع ایپ کی پروموشن کی ہے جو بظاہر ایک ٹریڈنگ ایپ ہے اور پاکستان میں قانونی طور پر رجسٹرڈ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ دراصل جوا ہے تو اس کے خلاف شروع سے کارروائی ہونی چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:جوئے کی تشہیر کا معاملہ، ڈکی بھائی کے بعد رجب بٹ سمیت کئی بڑے یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی شروع

رجب بٹ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی شرٹس پر جن ایپس کا نام آتا ہے وہ ٹریڈنگ نہیں بلکہ جوا ہیں، پھر ان پر کارروائی کیوں نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، صرف ڈکی بھائی یا چند افراد کو نشانہ بنانے کے بجائے سب کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ڈکی بھائی اندر ہیں تو اپنی غلطی کی وجہ سے ہیں، لیکن پھر باقی پلیئرز، ٹی وی چینلز اور دیگر انفلوئنسرز کو بھی پکڑا جانا چاہیے تاکہ یہ نظر آئے کہ ایف آئی اے نے سب پر یکساں کارروائی کی ہے۔

اپنے بیان کے آخر میں رجب بٹ نے دعا کی کہ اللہ ڈکی بھائی کی مشکلات آسان کرے اور وہ اپنے گھر خیریت سے واپس آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار