ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ’سسٹرولوجی‘ کی اقرا کنول کا مؤقف بھی سامنے آگیا

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’سِسٹرولوجی‘ کے نام سے یوٹیوب چینل چلانے والی معروف پاکستانی یوٹیوبر اقرا کنول کا ڈکی بھائی کی گرفتاری پر مؤقف سامنے آگیا۔

اپنے ایک وی لاگ میں انہوں نے کہاکہ ہم ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ہم اپنی رائے اس لیے نہیں دے رہے کیوں کہ ہمیں تفصیل سے معلوم ہی نہیں کہ ہوا کیا ہے۔ ملک کے ادارے بہترین طریقے سے اپنا کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کے بعد سسٹرولوجی کا گھر خریدنے کا راز فاش، پراپرٹی ڈیلر نے پول کھول دیا

واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جوئے کی غیر رجسٹرڈ ایپس کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار ہیں، اور اس وقت وہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے غیر رجسٹرڈ جوا ایپلی کیشنز کی تشہیر کی، جس کے باعث کئی افراد کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ تفتیش کاروں کے مطابق ملزم کے موبائل سے واٹس ایپ چیٹس اور ادائیگیوں کے شواہد بھی ملے ہیں جو ان کے ان ایپلی کیشنز کے ساتھ روابط کو ثابت کرتے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے محمد سرفراز چوہدری نے حالیہ بیان میں انکشاف کیاکہ صرف ڈکی بھائی اور رجب بٹ ہی نہیں بلکہ مزید افراد بھی زیرِ تفتیش ہیں۔

محمد سرفراز چوہدری نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے ڈکی بھائی سے متعلق سوالات کیے گئے تو انہوں نے بتایا کہ ڈکی بھائی کو گرفتار کرنے سے قبل انہیں 2 نوٹسز جاری کیے گئے تھے جبکہ رجب بٹ کو بھی نوٹس بھیجے گئے تھے، کیونکہ ان کے خلاف آن لائن جوئے کی تشہیر اور توہین مذہب کے الزامات پر انکوائری جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ‘مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا’، یوٹیوبر ڈکی بھائی نے معافی مانگ لی

دوسری جانب ڈکی بھائی نے عدالت میں پیشی کے دوران اپنے کیے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ماضی میں غیراخلاقی ویڈیوز بناتے رہے ہیں، جس پر وہ پوری قوم سے معافی مانگتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے