دریائے ستلج اور سندھ میں پانی کی سطح بلند، متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال

پیر 25 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دریاے ستلج اور سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔کہروڑپکا میں کھڑی فصلیں ڈوب گئیں، جبکہ کوٹری بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

کہروڑپکا: دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ

کہروڑپکا اور گردونواح میں دریائے ستلج کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرِ آب آ گئیں۔

ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد 43,623 کیوسک جبکہ اخراج 42,323 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ سائفن پر آمد و اخراج 37,858 کیوسک رہا۔ وگھہ مل پتن کے مقام پر شدید زمینی کٹاؤ کے باعث متعدد ایکڑ تیار فصلیں دریا میں بہہ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں سیلابی صورتحال

انتظامیہ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جبکہ ریسکیو اور تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ کر دیے گئے ہیں۔

سندھ: کوٹری بیراج پر پانی کی سطح بلند

ادھر سندھ میں بھی دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں تیزی آ گئی ہے۔ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 7 ہزار 235 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن اسٹریم پر اخراج 1 لاکھ 93 ہزار 680 کیوسک کیا جا رہا ہے۔ کنٹرول روم انچارج کے مطابق کوٹری بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے تاہم تمام معاملات قابو میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے کی دریائے ستلج کے کنارے آباد لوگوں کو انخلا کی ہدایت

ممکنہ خطرات اور انتظامیہ کی تیاری

سیلابی ریلوں کے باعث نشیبی علاقوں اور دریا کے قریب دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں اور ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن کی پیشرفت رپورٹ جاری

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘