پاکستان کی افواج کے دلیر سپوت کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وطن عزیز کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
کیپٹن محمد علی قریشی شہید لاہور کے رہائشی تھے اور انہوں نے اکتوبر 2018 میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔ 5 سال سے زائد عرصے تک انہوں نے دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا اور 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کیپٹن محمد علی شہید کے خون کا مقروض ہے، میر سرفراز بگٹی
29 سالہ کیپٹن محمد علی قریشی نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی جان کی قربانی دی۔ ان کے جذبۂ قربانی اور بے مثال بہادری کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔
کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی قربانی نہ صرف آج بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے، اور ان کی جان کی قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ سر زمینِ پاکستان ہمیشہ محفوظ اور تابناک رہے۔
مزید پڑھیں: کیپٹن محمد علی قریشی سمیت 4 شہدا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک
جان سلامت رہے نہ رہے، سر زمینِ پاکستان سدا سلامت رہے۔