خیبر پختونخواحکومت سیلاب متاثرین کو راشن کی بجائے نقد رقم فراہم کر رہی ہے، مزمل اسلم

جمعرات 28 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پہلی بار وفاق کے انتظار کے بغیر وزیر اعلیٰ نے سیلاب متاثرین کے لیے فوری ریلیف فنڈ دیا اور راشن کی بوریاں دینے کی بجائے فی خاندان 15 ہزار روپے کیش امداد کا فیصلہ کیا جس میں سے ایک دن میں ساڑھے 4 ہزار خاندانوں کو رقم منتقل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا حصہ بننے والے مزمل اسلم کون ہیں؟

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ وفاق کی جانب سے کوئی بڑی مدد نہیں ملی صرف چند جنریٹر اور ادویات کے ٹرک آئے اور بونیر میں صرف 40 افراد کو چیک دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے اب تک ساڑھے 6 ارب روپے جاری کیے ہیں۔

مزمل اسلم نے بتایا کہ شہید ہونے والوں کے لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں جبکہ مکمل تباہ شدہ گھروں کے لیے 10 لاکھ اور جزوی متاثرہ مکانات کے لیے 5 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے تقریباً 400 افراد میں سے 300 کے ورثا کو معاوضہ دیا جا چکا ہے جبکہ باقی کیسز ان افراد کے ہیں جن کے کوئی بڑے وارث نہیں ہیں۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ دکانداروں اور تاجروں کو بھی 5 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: پختونخوا حکومت میں تیمور جھگڑا کی جگہ مزمل اسلم کو شامل کیوں کیا گیا؟

شوکت یوسفزئی کے علاج کے لیے دی گئی امداد پر تنقید کے جواب میں مشیر خزانہ نے کہا کہ وہ نہ صرف سابق وزیر ہیں بلکہ صوبے کے شہری بھی ہیں اور ہر شہری علاج و امداد کا حق دارہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کابینہ کے 37 اجلاس ہو چکے ہیں اور تقریباً ہر اجلاس میں 2 سے 4 کیسز ایسے آتے ہیں جن میں کسی مریض کو لیور، کینسر یا تھیلیسیمیا جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے خصوصی رقم دی جاتی ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ ماضی میں بھی 50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کی امداد منظور کی گئی ہے اور اس مقصد کے لیے ایک ریزرو فنڈ قائم ہے تاکہ صحت کارڈ پر علاج نہ ہو سکنے والے مریضوں کی مدد کی جا سکے۔

مزید پڑھیں: ہمیں این ایف سی ایوارڈ میں ہمارا جائز حصہ دیا جائے، مزمل اسلم

مشیر خزانہ نے کہا کہ یہ صوبے کی ایک اچھی روایت ہے اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی خزانے میں 4 ماہ سے زیادہ کی تنخواہوں کے برابر رقم موجود ہے اس لیے صوبہ مالی طور پر مستحکم ہے اور ایمرجنسی میں اپنے وسائل سے ریلیف ورک سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انٹرویو: ماہم نوید

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

پی آئی اے نے لاہور، مانچسٹر براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا، افتتاحی پرواز 325 مسافروں کے ساتھ روانہ

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ