30 روپے کے لیے 2 بھائیوں کے قاتل پولیس مقابلے میں ہلاک، مفرور ملزمان کی تلاش جاری

جمعرات 28 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب نے پولیس مقابلے میں 2 بھائیوں واجد اور راشد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد کو ہلاک کر دیا۔

ملزمان نے چند روز قبل رائیونڈ کے علاقے میں صرف 30 روپے کے تنازع پر 2 سگے بھائیوں کو تشدد کرکے قتل کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: رائیونڈ: 30 روپے کے تنازع پر جھگڑا، ایک شخص قتل، بھائی زخمی

سی سی ڈی چوہنگ نے گرفتار ملزمان سے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے جوابی فائرنگ میں اویس اور شہزاد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سی سی ڈی نے واضح کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp