’کیا ساری زندگی اپنی حب الوطنی ثابت کرنی ہوگی،’ عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع کن سوالوں سے تنگ ہیں؟

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلوکار سے اداکار بننے والے اذان سمیع خان نے اپنے والد عدنان سمیع خان کے ساتھ تعلقات اور اس کے اپنی زندگی پر اثرات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں، جو ویب پلیٹ فارم سمتھنگ ہوٹے کو دیا گیا، اذان نے کہا کہ ’بیٹے کی حیثیت سے میں اپنے والد کو سمجھتا ہوں لیکن ایک پاکستانی کی حیثیت سے ہم کئی باتوں پر متفق نہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے: عدنان سمیع سے علیحدگی کے بعد زیبا بختیار کے ساتھ کیا کچھ پیش آیا؟

ڈرامہ سیریل ‘میں منٹو نہیں ہوں’ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اذان نے بتایا کہ وہ ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے بیٹے دراب خلیل کے ساتھ اچھی دوستی کر چکے ہیں۔ دونوں نے اپنے والدین کے تنازعات کے باعث ایک دوسرے کو قریب سے سمجھا۔

جب انٹرویو کے میزبان نے عدنان سمیع سے تعلق پر سوال کیا تو اذان نے کہا کہ اس رشتے کے تین پہلو ہیں: وہ والد کو بطور فنکار سمجھتے ہیں، انہیں دل سے چاہتے اور عزت دیتے ہیں، اور اس سارے معاملے نے انہیں دنیا کی حقیقت سے روشناس کرایا۔ اذان نے کہا کہ والد ایک حساس فنکار ہیں، جنہیں مشکلات بالخصوص سیاسی حالات نے بھارتی شہریت لینے پر مجبور کیا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ والد کا دفاع نہیں کرتے، بس سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بالی ووڈ میں فلاپ پاکستانی اداکارہ؛ 4 شادیاں، پھر بھی لگژری لائف کے مزے

اذان نے کہا کہ وہ اپنے والد سے بے حد محبت کرتے ہیں اور مذہبی عقائد کے مطابق ان کا احترام کرتے ہیں۔ انہیں کئی بار عوامی پلیٹ فارمز پر والد کی مذمت کرنے کے لیے کہا گیا لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا۔ ’میں ہمیشہ ان کا بیٹا رہوں گا‘۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پر انہیں اکثر ’غدار کا بیٹا‘ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، حالانکہ وہ محب وطن خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ اذان نے سوال اٹھایا: ’کیا مجھے ساری زندگی اپنی حب الوطنی ثابت کرنا ہوگی؟ ‘

اپنی والدہ زِیبا بختیار کے بارے میں اذان نے کہا کہ وہ ان کی سب سے بڑی نقاد ہیں اور ڈرامے میں کام کے بعد ہمیشہ ان سے مشورہ لیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے