بھارت: بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کا رنگ دینے والا باپ گرفتار

ہفتہ 30 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق باپ نے بیٹی کا گلا گھونٹ دیا اور اس کے منہ میں کیڑے مار دوا ڈال دی تاکہ معاملہ خود کشی معلوم ہو۔ گاؤں والوں نے اس پر یقین کیا اور آخری رسومات میں حصہ بھی لیا۔

باپ نے بیٹی کی آخری رسومات بھی ادا کیں۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 18 سالہ لڑکی کی خودکشی سے موت ہوئی ہے اور اس کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں، لیکن اس معاملے کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں۔

مزید پڑھیں: ’خود کشی کے خیال آتے تھے‘ طلاق کے بعد اے آر رحمان پہلی بار منظرِ عام پر

مقامی پولیس گاؤں پہنچی اور حالات کی تصدیق کرکے لڑکی کے والد شنکر کو گرفتار کرلیا۔ قاتل نے بیٹی کے رشتے کی مخالفت کی تھی، کیونکہ اس کی 5 بیٹیاں ہیں۔ اسے خدشہ تھا کہ ذات برادری سے باہر شادی اس کی دیگر بیٹیوں کی شادی کے امکانات کو متاثر کرے گی۔

شنکر نے بیٹی کو اپنے رشتہ داروں کے ذریعے اپنی پڑھائی پر توجہ دینے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی ضد پر قائم رہی۔ یوں شنکر نے اس کا گلا گھونٹ دیا اور اسے خودکشی کے طور پر ظاہر کرنے کے لیے اس کے منہ میں کیڑے مار دوا ڈال دی۔

مزید پڑھیں: مسافر کی جہاز میں خود کشی کی کوشش، ہنگامی لینڈنگ

پولیس نے قتل اور شواہد سے چھیڑ چھاڑ کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق 2 اور لوگوں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے جو شنکر کے رشتہ دار ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں، اور اگر قصوروار پایا گیا تو انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟