چینی صدر نے مودی سے مصافحہ کرنے کے بجائے آگے کی راہ دکھا دی، ویڈیو وائرل

پیر 1 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نریندر مودی ایک ہال میں داخل ہوتے ہیں جہاں چینی صدر شی جن پنگ کھڑے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم ہال میں داخل ہوتے ہی چینی صدر سے مصافحہ کے لیے ہاتھ بڑھاتے ہیں لیکن چینی صدر ان سے ہاتھ ملانے کے بجائے انہیں آگے بڑھنے کا اشارہ کرتے ہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع کی ہے یا کسی پرانے ایونٹ کی۔ تاہم اس وائرل ویڈیو کے نتیجے بڑی تعداد میں ملے جلے تبصرے کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ شی جن پنگ نے نریندر مودی کو کوئی احترام نہیں دیا۔ بس! رسم ہی نبھا رہے ہیں۔ اس پر مودی جی اپنے اوپر قابو نہ رکھ سکے، بے شرمی سے مسکراتے رہے۔ وہ ان 20 بھارتی فوجیوں کو بھول گئے جو چینی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے فرانسیسی صدر کا مصافحہ سے انکار: ’میکرون کو پہلے پتہ چل چکا تھا کہ مودی سے ہاتھ بھی نہیں ملانا چاہیے‘

بعض صارفین کا کہنا تھا کہ مودی خون پینے والے شخص ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں دنیا میں کوئی عزت نہیں مل رہی۔ ارب سے زیادہ آبادی رکھنے کی وجہ سے ضروری نہیں کہ احترام بھی ملے۔ آبادی کو ایک کامن سینس والے اور ایک عقلمند حکمران کی ضرورت ہوتی ہے جو اپنی قوم کی نمائندگی کرے۔

یہ بھی پڑھیے مودی کو امریکا میں پرچیوں کا سہارا اور انٹرنیشنل سطح پر بے عزتی

تاہم بعض انڈین پلیٹ فارمز سے اس ویڈیو کلپ کو گمراہ کن قرار دیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے