میری تصویر مسجد پر کیوں آویزاں کی؟ مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت طلب کرلی

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی تصویر مسجد پر آویزاں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسجد پر اپنی تصویر لگائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور معاملے پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت مانگی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو سرزنش بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ سٹی قائم

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ انتظامیہ اور سرکاری ادارے ان کی تصاویر کے حوالے سے مرتب کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

دوسری جانب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز فوری طور پر سروے مکمل کریں تاکہ صورتحال کی درست تصویر سامنے آ سکے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ فلڈ ریلیف کیمپوں میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ مچھر مار اور جراثیم کش اسپرے بھی باقاعدگی سے کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے خاص طور پر جنوبی پنجاب کے متاثرین کے لیے بہترین سہولیات مہیا کرنے پر زور دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوگ بےسروسامانی کے عالم میں گھروں سے نکلے ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پانی اترنے کے بعد بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبادی کا تحفظ ترجیح، سیلاب کے دوران کسی فیکٹری کو بچانے کی بات پروپیگنڈا ہے، مریم نواز

اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ نے کلینک آن ویل اور فیلڈ اسپتالوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے دور دراز علاقوں تک طبی سہولیات پہنچانے پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے گائنی، گیسٹرو اور اسکن کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل موبائل ٹیمیں تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی سیاسی صورتِ حال کیسے پاکستانی فری لانسرز اور کمپنیوں کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے؟

نہال ہاشمی کے گورنر سندھ بننے سے صوبے اور کراچی کی سیاست میں کیا تبدیلی آئے گی؟

ایوان صدر میں قومی اعزازات کی تقریب 28 اپریل کو منعقد ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

پشاور کے سب سے بڑے افطار دسترخوان کا مینیو: مچھلی، چھوٹا گوشت، پلاؤ، مگر یہ سب ممکن کیسے ہوتا ہے؟

کوئٹہ: رمضان المبارک کی راتوں میں کس قسم کی محفلیں سجتی ہیں؟

ویڈیو

پشاور کے سب سے بڑے افطار دسترخوان کا مینیو: مچھلی، چھوٹا گوشت، پلاؤ، مگر یہ سب ممکن کیسے ہوتا ہے؟

کوئٹہ: رمضان المبارک کی راتوں میں کس قسم کی محفلیں سجتی ہیں؟

خطے کے دفاع کے لیے پاکستان، مصر اور ترکیہ کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، سفارتکار جاوید حفیظ

کالم / تجزیہ

افغانوں کی تباہی کے ذمہ دار فسادی افغان طالبان ہیں

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ