رنبیر کپور فوٹوگرافرز کے ہجوم پر برہم کیوں ہو گئے؟

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ممبئی میں فلم ’دادی کی شادی‘ کی خصوصی اسکریننگ میں شرکت کے لیے پہنچے تو اس موقع پر فوٹوگرافروں کے ہجوم کے باعث صورتحال کچھ دیر کے لیے ناخوشگوار ہو گئی۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلے تو تصاویر لینے کے خواہشمند فوٹوگرافرز ان کے انتہائی قریب آ گئے جس پر رنبیر کپور نے برہمی کا اظہار کیا اور فوٹوگرافروں سے مناسب فاصلہ رکھنے کی درخواست کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Filmy Famee (@filmyfamee)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر کپور فوٹوگرافروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ مناسب جگہ پر آ کر تصاویر لیں۔ اس دوران وہ یہ بھی کہتے ہیں ’آپ لوگوں کو تصویر چاہیے؟ چلو، مناسب طریقے سے لیتے ہیں‘۔ بعد ازاں رنبیر اور عالیہ نے کچھ فاصلے پر جا کر پُرسکون انداز میں تصاویر کے لیے پوز بھی دیا۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے رنبیر کپور کی حمایت کی اور کہا کہ فوٹوگرافروں کو مشہور شخصیات کی پرائیویسی کا احترام کرتے ہوئے مناسب فاصلہ برقرار رکھنا چاہیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ محض کیمرہ یا موبائل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کی اجازت کے بغیر قریب جا کر تصاویر لی جائیں، بلکہ پیشگی اجازت لینا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ