’میں منٹو نہیں ہوں‘ ڈرامے میں استاد اور طالبہ کے رومانس پر ہمایوں سعید کا مؤقف کیا ہے؟

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل میں منٹو نہیں ہوں ان دنوں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ ڈرامے کے تمام کردار شائقین کی توجہ کا مرکز ہیں اور ہر قسط کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اگرچہ اداکاروں کی پرفارمنس کو پسند کیا جارہا ہے، لیکن کہانی میں دکھائے گئے استاد اور شاگرد کے رومانوی پہلو پر کافی تنقید سامنے آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارم کرنا ہے، ہمایوں سعید نے یادگار واقعہ سنا دیا

ڈرامے میں منٹو اور مہمل کے درمیان عمر کے بڑے فرق کے باوجود پروان چڑھتی کشش پر ناظرین نے اعتراض کیا ہے۔ اسی حوالے سے اداکار ہمایوں سعید نے حال ہی میں ملیحہ رحمان کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے اس معاملے پر وضاحت دی۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ کیا حقیقت میں استاد اور شاگرد کے درمیان محبت کی کہانیاں موجود نہیں ہوتیں؟ لوگ محبت میں مبتلا ہوتے ہیں اور شادی بھی کر لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ نے باکس آفس پر کتنے کروڑ کمائے؟

انہوں نے کہا کہ کہانی اسی طرح لکھی گئی ہے اور دکھایا گیا ہے کہ مہمل کو کیوں کشش محسوس ہوئی۔ وہ ایک ایسے ماحول میں پلی بڑھی جہاں تشدد اور سختی عام تھی، پھر اس نے ایک ایسے شخص کو دیکھا جو نرم مزاج ہے، خود کھانا پکاتا ہے اور اسے دلچسپ لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مہمل نے کشش محسوس کی۔

اداکار نے مزید کہا کہ اگر ابتدا سے ہی رومانوی ٹریک دکھایا جاتا تو لوگ اسے زیادہ آسانی سے قبول کر لیتے۔ فی الحال ڈرامے میں صرف مہمل کی طرف سے ایک کرش دکھایا گیا ہے جو اس کی ذاتی حالات اور پس منظر کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا عالمی انسانی حقوق پامال کر رہا ہے، ایران کے ساتھ پاکستان بھی متاثر ہو سکتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

بلھے شاہ ایکسپریس کی 28 مئی سے بحالی کا اعلان

سرکاری ملازمیں ہر صبح 40 منٹ دفتر میں گزاریں، بنگلہ دیش میں ملازمین کو ہدایت

سپریم کورٹ نے انسانی اسمگلنگ کے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی

پاکستان کو متبادل روٹ سے تیل کی سپلائی، سعودی عرب کی مکمل حمایت

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے