سیلاب متاثرہ بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک مجموعی طور پر 49 گرڈ اور 487 متاثرہ فیڈرز میں سے 222 کو مکمل اور 127 کو عارضی طور پر بحال کر کے 1266928 صارفین کی بجلی بحال کر دی ہے ۔

بجلی کی بحالی پر پاور ڈویژن کی 3 ستمبر تک کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث پیسکو کے علاقے سوات، بونیر، شانگلہ ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 کو جزوی طور پر بحال کر کے463375 متاثرہ صارفین میں سے 459921 صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام اور بجلی فوری بحال کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

پیسکو کے باقی 3454 متاثرہ صارفین کے لئے بجلی کی بحالی کا کام 4 سے 11 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گاجبکہ صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

گیپکوکے کے 11 گرڈز اور 103 متاثرہ فیڈرز میں سے 83 فیڈرز مکمل اور 13 جزوی طور پر بحال کر کے 735995 متاثرہ صارفین میں سے 631495 صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی، گیپکو کے باقی 104500 متاثرہ صارفین کے لئے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا۔

لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ ، شيخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 31 مکمل اور 36 جزوی طور پر بحال کر کے 75681 متاثرہ صارفین میں سے 59590 صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 16091 متاثرہ صارفین کے لئے بجلی کی بحالی کا کام 4 سے 5 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کب تک بحال کر دی جائے گی؟ وزارتِ توانائی نے بتادیا

فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد ، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا ، میانوالی اور ڈی آئی خان کے 26 گرڈ اور 76 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں سے 18 مکمل اور 54 عارضی طور پر بحال کر کے 194344 متاثرہ صارفین میں سے 83185 صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ فیسکو کے باقی 111159 متاثرہ صارفین کی بجلی کی بحالی کا کام 4 سے 5 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا ۔

میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 134 فیڈرز متاثر ہوئے، 88818 صارفین متاثر ہوئے، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔

اس طرح ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 13 فیڈرز متاثرہوئے جن میں سے 2 فیڈر مکمل اور 9 فیڈر عارضی طور پر بحال کر کے ٹیسکو کے 25433 متاثرہ صارفین میں سے 9072 صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے جبکہ باقی 16361 متاثرہ صارفین کی بجلی کی بحالی کا کام 5 ستمبر شام 5 بجے تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: بارش سے سڑکوں پر سیلابی صورتحال، کئی علاقے بجلی سے محروم

مزید برآں ہیزکو کے زیرِ انتظام علاقے مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈر مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی اولین ترجیح ہے، متاثرہ علاقوں میں جلد بجلی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟